ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ امریکا کیساتھ بات چیت کا مقصد قومی مفادات کا دفاع کرنا ہے۔
ایک بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی دشمن کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے ،مذاکرات کا مطلب ہتھیار ڈالنا یا پیچھے ہٹنا نہیں۔
دشمن کیخلاف کارروائیوں کو آگے بڑھایا جائے ، سپریم لیڈر کی ایرانی فوج کے سربراہ کو ہدایت
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا،مجوزہ منصوبے میں عارضی جنگ بندی کے بجائے جنگ کے مستقل خاتمے پر بات کی گئی۔
ایران کا مؤقف ہے کہ مذاکرات کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہے۔
