ایرانی مسلح افواج کے متحدہ کمانڈ کے سربراہ نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ کو کارروائیوں کو آگے بڑھانے اور دشمنوں کا مقابلہ کرنے کی ہدایت دی۔
سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت یاب ہو رہے ہیں ، امریکی میڈیا
واضح رہے دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ حال ہی میں ان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے تفصیلی ملاقات ہوئی جو دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا تھا کہ ملاقات کے دوران سب سے نمایاں چیز سپریم لیڈر کا عاجزانہ، دوستانہ اور بے تکلف انداز تھا۔ گفتگو کے دوران کھلے دل سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
