واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے طویل المدتی جوہری معائنہ کاری پر اتفاق کر لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ جوہری شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ اور اتفاق نہ ہوتا تو مزید مذاکرات ممکن نہیں تھے۔ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور بحری ناکہ بندی نہ ہونے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی وزارت خزانہ سے جاری فنڈز خوراک اور طبی سامان کی خریداری کے لیے استعمال ہوں گے۔ ایرانی منجمد اثاثے ایک اکاؤنٹ میں رکھے جائیں گے جس کا کنٹرول امریکا کے پاس ہو گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ رقم صرف خوراک اور طبی سامان خریدنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھی سمت میں جا رہے ہیں۔ اور یہ اقدام ایران کے لیے ایک انسانی امداد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی پیش رفت کی بنیاد پر آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، امریکی نائب صدر
تیل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز ریکارڈ ایک کروڑ 90 لاکھ بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرا۔ جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے اور دنیا اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہے۔
