گلوکار و میزبان فخر عالم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران مزاحیہ اور برجستہ انداز میں گفتگو کر کے ناظرین کی توجہ حاصل کرلی۔
پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے فخر عالم سے سوال کیا کہ مرتضیٰ وہاب کو اگر ایک بات کہنی ہو تو وہ کیا ہوگی؟ جس پر فخر عالم نے کچھ دیر سوچنے کے بعد جواب دیا کہ گٹر کے ڈھکن پورے کر دے بھائی پلیز۔
اداکارہ دیویانکا سیروہی کی 30 سال کی عمر میں اچانک موت کے بعد معنی خیز پوسٹ وائرل
اسی دوران ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اگر آپ کو سیاست میں شمولیت کی پیشکش کی جائے تو کیا جواب ہوگا؟ اس پر فخر عالم نے نفی میں سر ہلاتے ہوئے کہا کہ شکریہ۔
پروگرام کے دوران ایک خوشگوار لمحہ بھی تیزی سے وائرل ہوا جہاں فخر عالم نے وسیم بادامی کو اچانک گود میں اٹھا لیا۔ اس مزاحیہ صورتحال پر ساتھی میزبان عدی عدیل امجد نے کہا کہ فضا علی اور ان کے شوہر کے مشہور وائرل لمحے کی یاد تازہ ہوگئی۔
View this post on Instagram
’آپ کی معافی قبول نہیں‘، فضا علی کی وضاحت پر سوشل میڈیا صارفین کا سخت ردعمل
عدی عدیل امجد کی اس بات پر شو میں قہقہوں کی لہر دوڑ گئی، جس پر وسیم بادامی نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ وہ نہیں ہے، یہ تو اتفاق سے ہوگیا۔ یہ لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آگئے۔
