عمران خان کی سیاسی جماعت، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کے خاندان نے ان کی صحت اور جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کی خبروں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد کے نجی اسپتال شفاء انٹرنیشمل منتقل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ انہیں میڈیا رپورٹس کے ذریعے معلوم ہوا کہ عمران خان کو گزشتہ رات آنکھ میں انجیکشن لگوانے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) منتقل کیا گیا۔
پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو گزشتہ شب رات گئے اسپتال لایا گیا جہاں ڈھائی گھنٹے قیام کے دوران ان کی آنکھ کا علاج ہوا جبکہ جنرل میڈیکل چیک اپ میں انہیں نارمل پایا گیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ “پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر فوری اور مکمل عمل درآمد کا دیرینہ مطالبہ دہراتی ہے جس میں سابق وزیراعظم کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور ان کے ذاتی معالج اور خاندان کے ایک فرد کو بھی شامل کر کے ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔”
Statement by Chairman PTI Barrister Gohar Ali Khan Regarding Imran Khan’s Health and Medical Treatment
We have learned through media reports that Imran Khan was shifted to PIMS Hospital last night for an injection in his eye.
We reiterate our longstanding demand for the immediate and full implementation of the Supreme Court’s order dated 18 August 2026, which directed that Imran Khan be shifted to Shifa International Hospital for medical examination and treatment, and that a medical board be constituted, comprising, among others, his personal physician, with the inclusion of a family member.
Regrettably, this order has remained unimplemented for nearly three months.
We once again demand that Imran Khan be immediately shifted to Shifa International Hospital for comprehensive medical examinations, necessary tests, and appropriate treatment, and that the Supreme Court’s order be complied with in letter and spirit without any further delay.
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) November 11, 2026
انہوں نے عدالتی حکم پر تقریباً 3 ماہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ عمران خان کو جامع طبی معائنوں، ضروری ٹیسٹوں اور مناسب علاج کے لیے فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا جائے، اور سپریم کورٹ کے حکم پر بغیر کسی مزید تاخیر کے من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔“
اس سے قبل عمران خان کے بیٹے سلیمان خان نے بھی ایکس پر اپنے بیان میں والد کے علاج اور صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 نومبر کو پاکستانی ذرائع ابلاغ میں خبریں آئی تھیں کہ ایک ڈاکٹر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی گئی، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
سلیمان خان کے مطابق اڈیالہ جیل میں ان طبی ٹیسٹوں کے لیے ضروری آلات موجود نہیں جن کی مدد سے عمران خان کی صحت کا درست جائزہ لے کر مناسب علاج کیا جا سکے۔
On 8 November 2026, Pakistani media sources reported that a doctor was allowed to visit my father Imran Khan in Adiala jail. There was no official acknowledgment of this. Adiala jail lacks the necessary equipment to perform the kind of tests he needs to provide proper medical assessments and treatment. My father has rapidly developed hypertension despite never having had high blood pressure before, and no family history of it. This raises the concern that external agents may have been used. Without assessment by independent, unbiased doctors, that cannot be ruled out. I demand, also on behalf of the rest of our family, that he should immediately receive proper medical treatment at Shifa International Hospital in the presence of his own doctors, as ordered by Pakistan’s Supreme Court in August. We would hold Asim Munir responsible for any sudden adverse health event suffered by my father in jail.
— Sulaiman Khan (@SulaimanKNiazi) November 10, 2026
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو، جنہیں پہلے کبھی ہائی بلڈ پریشر کی شکایت نہیں رہی اور نہ ہی خاندان میں اس کی کوئی تاریخ ہے، حالیہ عرصے میں تیزی سے بلند فشارِ خون کا سامنا ہوا ہے۔ ان کے بقول “اس صورت حال سے یہ خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ’ایکسٹرنل ایلیمنٹس‘ استعمال کیے گئے ہوں جسے آزاد اور غیر جانب دار ڈاکٹروں کے معائنے کے بغیر رد نہیں کیا جا سکتا۔”
سلیمان خان نے اپنے خاندان کی جانب سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق فوری طور پر شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے جہاں ان کے اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ان کا علاج ہو۔
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں نے بھی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے پمز منتقل کیے جانے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں اس منتقلی کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔
پی ٹی آئی پشاور کے ضلعی صدر عرفان سلیم نے کہا کہ پمز کی جانب سے جاری بیان نے عمران خان کی صحت، حفاظت اور دورانِ حراست انہیں فراہم کیے جانے والے علاج کے حوالے سے مزید سنگین سوالات پیدا کر دیے ہیں۔
Absolutely Shameless and Cruel!
The PIMS press release dated 11 November 2026 raises even more serious questions about Imran Khan’s health, safety and the treatment being meted out to him in custody.
The question is not merely why Imran Khan was taken to PIMS in the middle of the night for an eye procedure. The real question is why a former Prime Minister, who is already facing serious health concerns, continues to be denied independent medical access and his fundamental rights as a prisoner.
This fascist regime continues to systematically deny Imran Khan access to his personal doctors, lawyers, family members and close associates, while keeping him in prolonged solitary confinement, effectively isolating him from the outside world.
During their recent meeting with him, his lawyers reportedly raised serious concerns after his blood pressure was said to have reached 192. Yet, instead of ensuring transparent, independent and comprehensive medical care, this regime continues to operate behind a wall of secrecy and restrictions.
There is a glaring contradiction between the regime’s claims about his medical condition and its continued refusal to ensure proper, transparent medical supervision. Taking him to a hospital in the middle of the night cannot substitute for his fundamental right to independent medical care.
We demand:
1. Immediate and unrestricted access to Imran Khan for his personal doctors, family, lawyers and authorised associates.
2. His immediate transfer to Shifa International Hospital, Islamabad, in accordance with the Supreme Court’s order dated 18 August, for comprehensive medical examination and treatment.
3. An independent medical assessment, with full transparency regarding his health, treatment, medical procedures and ongoing condition.
4. An immediate end to his solitary confinement and the restoration of all his fundamental rights and legally guaranteed rights as a prisoner.Keeping a political leader in isolation, denying him access to his own doctors and family, and subjecting him to conditions that raise grave concerns about his health and safety is not merely political victimisation; it is a serious violation of fundamental human rights and human dignity.
This regime is writing a shameful chapter in the history of political persecution, adding a new page of cruelty and injustice every single day.
We call upon the international community, global human rights organisations, democratic governments and the United Nations to take urgent notice and demand accountability.
Imran Khan’s health and life are not bargaining chips. His right to life, dignity, proper medical treatment and access to his family and doctors must be respected.
#FreeImranKhan #SaveImranKhan
— Irfan Saleem (@_IrfanSaleemPTI) November 11, 2026
ان کا کہنا تھا کہ ”سوال یہ نہیں کہ عمران خان کو آنکھ کے علاج کے لیے آدھی رات کو پمز کیوں لے جایا گیا۔ اصل سوال یہ ہے کہ ایک سابق وزیرِ اعظم، جو پہلے ہی صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں، انہیں اب بھی طبی سہولیات تک آزادانہ رسائی اور ایک قیدی کے طور پر ان کے بنیادی حقوق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔“
رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے بھی مطالبہ کیا کہ ”عمران خان کی صحت کے معاملے میں کوئی خطرہ مول نہ لیا جائے اور سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کے مطابق انہیں مناسب علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔“
News of Imran Khan’s treatment in PIMS Hospital last night is certainly very concerning for all.
No risk shall be taken on his health condition & he must be shifted to Shifa Hospital for proper medical treatment as per 18th August 2026 order of Supreme Court.— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) November 11, 2026
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاؤٹس سے بھی عمران خان کو ’رات کی تاریکی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل‘ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا گیا کہ ان کی ’صحت پر پردہ داری‘ رکھ کر ‘آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟’
چیئرمین عمران خان کو ایک بار پھر رات کی تاریکی میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنا کئی سنجیدہ سوالات کو جنم دیتا ہے۔ آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
سابق وزیراعظم اور پاکستان کے مقبول ترین سیاسی رہنما کی فیملی کو ملاقات، ذاتی معالجین کو طبی معائنے اور ان کی میڈیکل رپورٹس تک رسائی نہیں دی جا رہی۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم پر بھی تاحال مکمل عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
عمران خان کی صحت پر پردہ داری آخر کس بات کا اشارہ ہے؟
آخر حکومت کیا چھپانا چاہتی ہے؟
ایک سابق وزیراعظم کی صحت کوئی خفیہ معاملہ نہیں۔ ان کے اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو اعتماد میں لینا بنیادی حق ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد میں تاخیر بھی تشویش میں مزید اضافہ کرتی ہے۔
حکومت فوری طور پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹس جاری کرے، اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو رسائی دے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بناتے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرے۔
صحت کے معاملے میں شفافیت ، مرضی کے معالجین سے علاج کروانا کوئی رعایت نہیں، بنیادی انسانی حق ہے۔
— PTI (@PTIofficial) November 11, 2026
بیان میں کہا گیا کہ ’سابق وزیراعظم کی صحت کوئی خفیہ معاملہ نہیں‘ اور مطالبہ کیا گیا کہ ”حکومت فوری طور پر عمران خان کی مکمل میڈیکل رپورٹس جاری کرے، اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کو رسائی دے اور سپریم کورٹ کے احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بناتے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرے۔“
