بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر دیویانکا سیروہی 30 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئیں، جس کی خبر نے مداحوں کو غمزدہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر دیویانکا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی اچانک وفات نے مداحوں اور شوبز حلقوں میں کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
مداح نے این ہیتھوے کو قرآنِ پاک کا تحفہ دے دیا، ویڈیو وائرل
دیویانکا کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر جون 2023ء کی ایک پرانی پوسٹ بھی دوبارہ زیرِ بحث آ گئی ہے، جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا تھا، ’’شیو مجھے اپنے ساتھ لے چلو۔‘‘ یہ پوسٹ اب بھارتی میڈیا اور صارفین کے درمیان مختلف قیاس آرائیوں کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
View this post on Instagram
کچھ سوشل میڈیا صارفین اس پوسٹ کو ان کی ذہنی کیفیت سے جوڑ رہے ہیں، جبکہ بعض نے ان کی اچانک وفات کو ڈپریشن یا خودکشی سے منسلک کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ’جوتا چرائی‘ کی مزاحیہ ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ دیویانکا سیروہی نے اپنے مختصر مگر کامیاب کیریئر میں 50 سے زائد ہریانوی گانوں میں کام کیا، جبکہ گلوکار معصوم شرما کے ساتھ ان کی جوڑی خاصی مقبول رہی۔ سوشل میڈیا پر بھی ان کے 1.3 ملین سے زائد فالوورز تھے، جہاں انہیں بڑی تعداد میں مداحوں کی محبت حاصل تھی۔
