کم جونگ ان کا خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم

کم جونگ ان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے خودکش ڈرونز کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دے دیا۔

شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان نے ملک کے ان مینڈ ایریئل ٹیکنالوجی کمپلیکس کی جانب سے تیار کردہ مختلف اقسام کے خودکش ڈرونز کے ٹیسٹ کا معائنہ کیا۔

جرمن چانسلر اور روسی صدر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

یہ خودکش ڈرونز عملی طور پر ایک گائیڈڈ میزائل کی طرح کام کرتے ہوئے زمین اور سمندر میں موجود اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں،کم جونگ ان نے جدید دور کی جنگوں میں ڈرونز کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جلد از جلد اور بڑے پیمانے پر ڈرونز کی پیداوار کا حکم دیا۔

نسبتا کم خرچ میں ٹینکوں اور دیگر اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے باعث ڈرونز جنگوں میں ایک اہم ہتھیار سمجھے جانے لگے ہیں، یوکرین اور مشرق وسطی میں جاری جنگوں میں بھی ان کا بڑے پیمانے پر استعمال دیکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں