سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
موٹر وے پولیس کے مطابق کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب سابق سینیٹر تاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
استور میں الیکشن ڈیوٹی کے دوران پریزائیڈنگ آفیسر انتقال کر گئے
موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جا رہے تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا۔
واضح رہے کہ تاج محمد آفریدی 2015ء سے 2021ء تک سینیٹر کے عہدے پر فائز رہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار صفدر خان لغاری انتقال کر گئے
وزیراعظم نے مرحوم کے بلندی ء درجات کی دعاء کی، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے۔
