افغانستان میں بس حادثہ ،17 افراد جاں بحق، 34 زخمی

بس حادثہ

شمالی افغانستان میں ایک بس کے الٹنے سے کم از کم 17 افراد جاں بحق جبکہ بس حادثہ میں 34 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفی ہاشمی نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت کابل کو ملک کے شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔

شبانہ محمود نے برطانیہ کی پہلی خاتون مسلمان لارڈ چانسلر کے طور پر حلف اٹھا لیا

ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں، یاد رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔

مارچ کے مہینے میں افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کے آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 38 زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں