عدالت نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے ثناء یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی ہے، فیصلہ جج افضل مجوکہ نے سنایا۔
ملزم کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت 10 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے، عدالت نے ملزم کو بیس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
اس سے قبل ٹک ٹاکرثنا یوسف قتل کیس سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سہ پہر 3 بجے سنانے کا کہا گیا تھا جب کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ثنا یوسف قتل کیس میں ملزم عمر حیات نے صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران ملزم نے کہا تھا کہ اس نے ثنا کو قتل کرنے کا کوئی اعتراف یا کوئی انکشاف نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ثنا یوسف کو 2جون 2025 کو قتل کیا گیا تھا، 2دن بعد ملزم کو گرفتار کیاگیا، پولیس نے آلہ قتل کے علاوہ ثنا یوسف کا فون برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا۔
عائشہ عمر نے ان سے منسوب متنازع بیان کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی تھی، اس سے قبل کیس میں پراسیکیوشن کے 25 سے زائد گواہوں پر جرح مکمل کی جاچکی تھی، جن میں تفتیشی افسر، گاڑی کے مالک اور ڈرائیور سمیت اہم گواہ شامل تھے۔
