عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث قربانی کے جانوروں کو ہیٹ اسٹروک اور مختلف بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔
ماہرینِ ویٹرنری کے مطابق شہری جانوروں کو دھوپ میں باندھنے کے بجائے سایہ دار اور ہوا دار جگہ پر رکھیں اور ہر وقت صاف و ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں۔
عیدالاضحٰی پر کانگو وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ؛ قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کر دی
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوپہر کے اوقات میں جانوروں کو باہر لے جانے سے گریز کیا جائے جبکہ وقفے وقفے سے پانی کا چھڑکاؤ جانوروں کو گرمی کے اثرات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس کے علاوہ جانوروں کو ہجوم اور بند جگہوں میں رکھنے کے بجائے مناسب فاصلے پر باندھنا ضروری ہے۔
ویٹرنری ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ تیز سانس لینا، بے چینی، کمزوری اور جسم کا غیر معمولی گرم ہونا ہیٹ اسٹروک کی علامات ہو سکتی ہیں۔ ایسی صورت میں جانور کو فوری طور پر ٹھنڈی جگہ منتقل کرکے پانی پلایا جائے اور ضرورت پڑنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
اسلام آباد میں عیدالاضحیٰ کیلئے 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ
ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے جانوروں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ شدید گرمی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
