عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 6 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہو گئی۔
سونا سستا ہونے کے بعد ایک بار پھر مہنگا ہو گیا
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 830 روپے کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونا 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 480 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
