خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست 2026 تک ہونگی۔عید کی تعطیلات اور 22 مئی کو جمعہ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کی وجہ سے چھٹیاں 22 مئی سے ہی کر دی جائیں گی۔
عیدالاضحیٰ پر ملازمین کو 5 چھٹیاں ملنے کا امکان
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلامیہ پہلے سے شیڈول ہے۔
محکمہ تعلیم حکام کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔
مئی 2026 کے دوران 11 سرکاری چھٹیاں متوقع؟
یاد رہے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں پہلے ہی دی جا چکی ہیں۔
