پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے بانی پی ٹی آئی کے کیسز عید کے بعد مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کرنے کا کہا، جس پر انہوں نے کیس مقرر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
پٹرول بم کیخلاف بڑے احتجاج اور مارچ کرینگے، سلمان اکرم راجہ
واضح رہے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجا نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ عمران خان ہی کریں گے۔
