اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر طویل تعطیلات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
سرکاری کیلنڈر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 27 مئی سے 29 مئی (بدھ سے جمعہ) تک متوقع ہیں۔ تاہم ان کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار چھٹیاں شامل ہونے سے 5 روزہ طویل بریک بن سکتا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عوام کو عید کی بہتر سہولت اور سفری آسانی فراہم کرنے کے لیے تعطیلات کا آغاز ایک روز قبل یعنی 26 مئی (منگل) سے کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اگر اس تجویز کی منظوری دی جاتی ہے تو عید کی تعطیلات 6 روز تک بڑھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پر مزید ٹیکس بوجھ کا خدشہ، آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا
عوام کی بڑی تعداد سرکاری نوٹیفکیشن کے اعلان کا انتظار کر رہی ہے۔ جبکہ ممکنہ طویل تعطیلات کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔
