پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبےبھرمیں آندھی اوربارشوں کاالرٹ جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق آج رات سے 23مئی تک پنجاب کےبیشتراضلاع میں تیزبارش کاامکان ہے،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،لیہ، فیصل آباداورجھنگ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اسی طرح گوجرانوالہ، حافظ آباد،سرگودھا،میانوالی، شیخوپورہ اورخوشاب میں بھی بارش کا امکان ہے،لاہور،سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگردونواح میں بادل برسنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرزاورڈپٹی کمشنرزکوہائی الرٹ رہنےاورانتظامات مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور تیز بارش کی پیشگوئی
یاد رہے صوبے کے بیشتر اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
