پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔
اوپننگ بیٹرز فخر زمان اور صائم ایوب تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق دونوں کھلاڑی انجری سے صحتیاب ہونے کے مرحلے سے گزر رہے ہیں ، انہیں آسٹریلیا کیخلاف 30 مئی سے شروع ہونیوالی ون ڈے سیریز کیلیے سلیکشن سے باہر رکھا گیا ہے تاکہ وہ مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔
محمد رضوان اور بنگلادیشی وکٹ کیپر کے درمیان زبردست جھڑپ، ویڈیو وائرل
بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ اور دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق مزید اپڈیٹس مناسب وقت پر جاری کی جائیں گی۔
