واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر کافی پیشرفت ہوئی ہے اور انہیں لگتا ہے کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات نئے سرے سے استوار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتظامیہ کو ایران کے ساتھ نیک نیتی سے مذاکرات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکا ایران میں دوبارہ فوجی کارروائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ تاہم نہ صدر ٹرمپ اور نہ ہی ایران ایسا چاہتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے پاس آپشن بی بھی موجود ہے. لیکن ترجیح سفارتی حل کو دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کو نیوکلیئر ہتھیار نہیں رکھنے دیں گے، اس کے پاس وقت محدود ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جو ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے۔
