بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ سے تعلق رکھنے والی پنجابی گلوکارہ اندر کور پراسرار حالت میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کی لاش نہر نیلون سے برآمد ہوئی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا۔
اندر کور کے بھائی جوتندر سنگھ کی جانب سے درج شکایت میں بتایا گیا کہ گلوکارہ 13 مئی کی رات ساڑھے آٹھ بجے گھر سے سامان خریدنے کے لیے اپنی گاڑی میں نکلی تھیں لیکن اس کے بعد واپس نہیں آئیں۔
بھارتی اداکارہ دیویانکا سیروہی 30 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
گلوکارہ کے اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بھلور کے رہائشی سکھوندر سنگھ نے ساتھیوں کیساتھ مل کر انہیں اغوا کیا۔ ملزم اندر کور سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم گلوکارہ کی جانب سے رشتہ مسترد کیے جانے پر وہ ناراض تھا۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ سکھوندر سنگھ کینیڈا سے پنجاب آیا اور گلوکارہ کو قتل کرنے کے بعد کینیڈا فرار ہو گیا۔
