ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی ایک بار پھر ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی ایرانی قیادت سے ایک بار پھر جنگ کے خاتمے اور امریکا سے مذاکرات کی بحالی کے حوالے مذاکرات کریں گے۔
Pakistan Interior Minister Arrives in Tehran for Talks
Pakistan’s Interior Minister Mohsin Naqvi arrived in Tehran for meetings with Iranian officials, as he marks his second trip to Tehran within a week amid Pakistan’s continued efforts to mediate in the US war on Iran. pic.twitter.com/8FhgFxtNt2
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) May 20, 2026
اس سے قبل محسن نقوی جب ایران کے دورے پر گئے تھے تو انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقاتیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان خطے میں سفارتی رابطوں اور ثالثی کی کوششوں میں متحرک کردار ادا کر رہا ہے جبکہ اس دورے کو پاک ایران تعلقات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
