امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر 2 سے 3 روز میں حملہ کر سکتے ہیں، اس کو ایک بڑا دھچکا دینا ہو گا۔
وائٹ ہاؤس بال روم کی تعمیری سائٹ کے دورے پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار آ گیا تو سوال بس یہ ہو گا کہ وہ اسے پہلے منٹ میں استعمال کریں گے؟ پہلے گھنٹے میں یا پہلے دن؟
ٹرمپ نے قطر، یو اے ای اور سعودی عرب کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ موخر کر دیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوا تو وہ سب سے پہلے اسرائیل کو نشانہ بنائے گا ، وہ اسرائیل کو تباہ کرنے میں دیر نہیں لگائے گا اس لیے ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایران پر 2 سے 3 روز ، شاید جمعے یا ہفتے کو یا پھر اگلے ہفتے کے شروع میں حملہ کر سکتے ہیں۔
