ہیڈ کوچ کیلئے انٹرویو کر رہے ،کمیٹی کچھ دنوں میں اعلان کر دیگی،چیئرمین پی سی بی

mohsin naqvi

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کیلئے انٹرویو کر رہےہیں ،کمیٹی کچھ دنوں میں اعلان کر دے گی۔

سولر پینلز سے زہریلا مواد خارج ہونے کا خدشہ

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے بارے میں کمیٹی کی بات چیت چل رہی ہے ،ہیڈ کوچ کیلئے کمیٹی نے مجھے فیصلہ کرنے کا کہا مگر میں نے ان پر چھوڑ دیا ،ہیڈ کوچ کے حوالے سے سارا معاملہ کمیٹی پر چھوڑا ہو اہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے ہر کھلاڑی اہم ہے، اس وقت اعظم خان کا بھی علاج چل رہا ہے،انجرڈ کھلاڑیوں کے علاج کی مانیٹرنگ خود کر رہا ہوں ،اعظم خان کی جگہ کل رات دوسرے کھلاڑی کو شامل کر لیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کم ہوگئیں

سلیکشن کمیٹی نے بتایا کہ اس سیریز میں اعظم خان نہیں کھیل سکیں گے،ہماری کوشش ہے کہ اعظم خان اگلی سیریز کھیل سکیں،بہترین کھلاڑی تلاش کر کے اکیڈمی میں لائیں گے۔

30دن کے اندر پی ایس ایل کا شیڈول جاری کر دیں گے ،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے ،اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن ہونی ہے،کراچی کے اسٹیڈیم میں واش رومز اور صحیح سیٹیں بھی نہیں لگی ہوئیں۔


متعلقہ خبریں