امریکی صدارتی الیکشن، بھارتی نژاد نکی ہیلی کا سابق ’باس‘ ٹرمپ کو چیلنج

امریکی صدارتی الیکشن، بھارتی نژاد نکی ہیلی کا سابق ’باس‘ ٹرمپ کو چیلنج

امریکہ کے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کی باضابطہ دوڑ میں شامل ہو گئی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کا نیا مکین بھارتی نژاد ہو گا؟

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات سر انجام دینے والی بھارتی نژاد نکی ہیلی ممکنہ طور پر اپنے سابق ’باس‘ کے مد مقابل ہوں گی اور 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے نامزدگی حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، اس طرح وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں چیلنج کرنے والی پہلی خاتون امیدوار اور حریف بن گئی ہیں۔

امریکی سفیر نکی ہیلی کی یونیورسٹی آمد:طلبہ کی شدید نعرے بازی

نکی ہیلی کی جانب سے اس بات کا اعلان ان کی ٹیم نے باضابطہ طور پر ای میل کے ذریعے بھیجی گئی ویڈیو میں کیا ہے جس میں 51 سالہ نکی ہیلی کہہ رہی ہیں کہ میں نکّی ہیلی ہوں اور صدارتی الیکشن میں حصہ لے رہی ہوں۔

معروف عالمی خبر رساں اداروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ طور پر بدھ کے دن چارلسٹن، جنوبی کیرولائنا میں منعقدہ ایک تقریب میں اپنی انتخابی مہم سے متعلق منصوبوں کی بابت آگاہی دیں گی۔

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی مستعفی

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2024 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے والی دیگر شخصیات میں  فلوریڈا کے گورنر ران ڈی سینٹس، سابق نائب صدر مائیک پینس، جنوبی کیرولائنا سے امریکی سینیٹر ٹم اسکاٹ، نیو ہیمپشائر کے گورنر کرس سونونواور آرکنساس کے سابق گورنرآسا ہچنسن بھی شامل ہیں۔

نکی ہیلی نے صدارتی الیکشن کی دوڑ میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ دور نئی نسل کی قیادت کا ہے تا کہ وہ مالی ذمہ داریوں کو از سر نو تلاش کرے، اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے اور اپنے ملک، اپنے فخر اور اپنے مقاصد کو پختہ کرے۔

ویڈیو پیغام میں نکی ہیلی نے خارجہ امور سے متعلق اپنے تجربے کی بنیاد پر کہا کہ اس وقت چین اور روس آگے بڑھ رہے ہیں، وہ سوچتے ہیں کہ ہمیں ڈرایا دھمکایا جاسکتا ہے اور لاٹھی بھی ماری جا سکتی ہے لیکن آپ کو میرے بارے میں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کرتی ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے فیس بک اور انسٹا گرام اکاؤنٹس بحال

امریکی صدارتی الیکشن کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا براہ راست چیلنج کرنے کا مصمم ارادہ رکھنے والی نکی ہیلی نے واضح طور پر اپنے پیغام میں کہا کہ اونچی ہیل پہن کر جب پیچھے ہٹتے ہیں تو لامحالہ پاؤں کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے معروف نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت صدرجوبائیڈن 80 اور ڈونلڈ ٹرمپ 76 سال کے ہیں اور میرا نہیں خیال کہ انہیں واشنگٹن ڈی سی کی قیادت دینی چاہیے۔

دلچسپ امر ہے کہ نکی ہیلی کی جانب سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی دوڑ میں چیلنج کیے جانے کے بعد ملین ڈالرز کا سوال یہ پیدا ہو گیا ہے کہ کیا امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں واقع وائٹ ہاؤس کا نیا مکین بھارتی نژاد ہو گا؟ اور اگر ایسا ہوا تو برطانیہ کے بعد امریکہ دوسرا ملک ہو گا۔

روس و یوکرین کے درمیان امن معاہدے کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے روکا، سابق اسرائیلی وزیراعظم

یاد رہے کہ 42 سالہ برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بھی بھارتی نژاد ہیں جو اس سے قبل برطانیہ کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں