حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
آبنائے باب المندب کی ممکنہ بندش ،عالمی تیل منڈی میں ہلچل
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی سے ہوگا، قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، زرعی شعبے اور دیگر کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
The federal government has announced a one-day increase in petroleum prices, raising petrol by Rs. 4.93 per litre and high-speed diesel by Rs. 7.15 per litre.
For today, the price of petrol stands at Rs. 320.73 per litre, while high-speed diesel is priced at Rs. 367.21 per… pic.twitter.com/CQ1FmT6JZU
— Startup Pakistan (@PakStartup) July 21, 2026
چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین ناقابلِ عمل اور کاروباری لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جانا چاہیے تاکہ پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور پیٹرول پمپ مالکان کے لیے اسٹاک اور فروخت کا انتظام مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی مطالبے کے حق میں احتجاجاً ملک بھر کے پیٹرول پمپ کل رات 12 بجے سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
