امریکا کے شہر نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کی خوشی منفرد انداز میں منائی گئی، جہاں دنیا کا طویل ترین فوس بال ٹیبل تیار کرکے نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا گیا۔
امریکا کے شہر نیویارک میں فیفا ورلڈ کپ کی مناسبت سے ایک منفرد اور دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں درجنوں افراد نے دنیا کے طویل ترین فوس بال ٹیبل پر کھیل کر نہ صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنا نام درج کروا لیا۔
یہ منفرد کارنامہ معروف ٹیکیلا برانڈ ’’ٹیریمانا ٹیکیلا‘‘ کی جانب سے انجام دیا گیا، جس نے 525 فٹ طویل فوس بال ٹیبل تیار کیا۔ اس کی لمبائی تقریباً 112 عام سائز کے فوس بال ٹیبلز کے برابر بتائی گئی، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔
اس غیر معمولی فوس بال ٹیبل کو 11 جولائی کو نیویارک کے بروکلین علاقے کی ایک سڑک پر نصب کیا گیا، جہاں درجنوں کھلاڑیوں نے بیک وقت کھیل میں حصہ لیا۔
http://لاٹری ٹکٹ پر شوہر کے مشورے نے بیوی کو کروڑ پتی بنادیا
ٹیبل کی غیر معمولی لمبائی کے باعث یہ ایک شہر کے بلاک سے بھی زیادہ فاصلے تک پھیلا ہوا دکھائی دیا، جس نے تقریب میں شریک افراد اور راہگیروں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے مائیکل ایمپرک بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے تمام پیمائشوں اور قواعد کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ یہ دنیا کا سب سے طویل فوس بال ٹیبل ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایڈجوڈی کیٹر مائیکل ایمپرک کے مطابق تقریب انتہائی خوش اسلوبی سے مکمل ہوئی، اگرچہ موسم خاصا گرم تھا، تاہم شرکا کا جوش و خروش قابلِ دید رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوس بال ٹیبل حقیقت میں نہایت متاثر کن تھا اور اس کی لمبائی ایک مکمل شہری بلاک سے بھی زیادہ محسوس ہو رہی تھی۔
گرمی سے پریشان ریچھ نہانے کیلئے گھر کے چھوٹے سوئمنگ پول پہنچ گیا
اس نئے ریکارڈ کے ساتھ ترکی میں 2023 میں قائم کیا گیا سابقہ عالمی ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ اس سے پہلے دنیا کا سب سے طویل فوس بال ٹیبل 497 فٹ 8.4 انچ لمبا تھا، جسے اب امریکی کارنامے نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تقریب کے منتظمین نے اعلان کیا کہ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد اس دیوہیکل فوس بال ٹیبل کو ضائع نہیں کیا جائے گا بلکہ اسے معیاری سائز کے متعدد فوس بال ٹیبلز میں تقسیم کیا جائے گا۔ بعد ازاں یہ تمام ٹیبلز امریکا بھر کے مختلف تفریحی اور کمیونٹی مراکز کو عطیہ کیے جائیں گے تاکہ نوجوان اور بچے کھیلوں کی سرگرمیوں سے مستفید ہو سکیں۔
کتے نے بھنگ ملا کھانا کھالیا،پھر کیا ہوا؟
منفرد انداز میں قائم کیے گئے اس عالمی ریکارڈ نے نہ صرف کھیلوں کے شائقین کی توجہ حاصل کی بلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ کھیل، تفریح اور سماجی خدمت کو ایک ساتھ فروغ دے کر معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔
