ملک بھر میں پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین ناقابلِ عمل اور کاروباری لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ ان کے مطابق قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جانا چاہیے تاکہ پیٹرول پمپ مالکان کو مالی نقصان سے بچایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ قیمتوں میں ردوبدل سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں اور پیٹرول پمپ مالکان کے لیے اسٹاک اور فروخت کا انتظام مشکل ہو جاتا ہے۔ اسی مطالبے کے حق میں احتجاجاً ملک بھر کے پیٹرول پمپ کل رات 12 بجے سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت اورآل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کےمذاکرات ناکام
آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن کاملک بھرمیں پیٹرول پمپ بندکرنےکااعلان
کل رات12بجےسےپیٹرول پمپ بند کردیں گے،ہمایوں خان
روزانہ کی بنیادپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی قبول نہیں
Petrol Pumps Strike#Petrolpump pic.twitter.com/SFZIe0IeAQ— Sumair jamil (@sumair_shah123) July 21, 2026
روزانہ کی قیمتیں آدھا تیتر آدھا بٹیر والی کہانی ہے ،اب یہ جان چھڑانے کیلئے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ، ہمایوں خان کاکہناتھا کہ حکومت کاروباری لوگوں کی مشکلات حل نہیں کر رہی۔
چیئرمین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے ماہانہ قیمتوں کا نظام بحال کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔
اس سے قبل آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے کہا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نظام میں مجوزہ تبدیلیوں پر ملک بھر کے تقریباً 15 ہزار پٹرول پمپ مالکان کو شدید تحفظات ہیں۔
آبنائے باب المندب کی ممکنہ بندش ،عالمی تیل منڈی میں ہلچل
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے اور پیٹرول پمپ مالکان پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) کے ساتھ ریٹس طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام صرف ایک فریق کے فیصلے سے نہیں چل سکتا۔
واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نظام تبدیل کرتے ہوئے انہیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
