امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر فیفا کے صدر، امریکی حکام اور ایونٹ کے انتظامات میں شامل تمام اداروں اور افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹورنامنٹ ہر لحاظ سے غیر معمولی کامیابی ثابت ہوا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب اختتام پر فیفا کے صدر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی قیادت اور منصوبہ بندی نے اس عالمی ایونٹ کو توقعات سے بھی بلند مقام تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ ایک زبردست اورشاندارکامیابی ثابت ہوا اوراس کے کامیاب انعقاد میں کردارادا کرنے والے تمام متعلقہ ادارے، سیکیورٹی اہلکار، رضاکاراورمنتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق قانون کے احترام، مؤثر سیکیورٹی انتظامات اورحب الوطنی کے جذبے نے اس عالمی مقابلے کو تاریخ کا محفوظ ترین ورلڈ کپ بنا دیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے شائقین کو بہترین ماحول، محفوظ انتظامات اور یادگار تجربہ فراہم کیا گیا، جس پر تمام متعلقہ ادارے تعریف کے مستحق ہیں۔
فیفا ورلڈ کپ جیتنے پر لامین یمال کی وائرل دعا؛ ویڈیو میں ان کے پیچھے یہ کیا ہو رہا تھا؟
امریکی صدر نے امریکی نمائندے اینڈریو جولیانی کی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ فیفا صدر کی قیادت نے اس ٹورنامنٹ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔
صدر ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امریکہ مستقبل میں بھی عالمی کھیلوں کے بڑے مقابلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔
