بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک میڈیکل تعلیم کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کی شرط ختم کر دی۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے طلبہ کا ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازم نہیں ہوگا۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق نئے فیصلے کا اطلاق بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ پر ہو گا، اور اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کا عمل مزید آسان ہوجائے گا۔
ترجمان پی ایم ڈی سی نے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم کرنے کے فیصلے سے بیرون ملک میڈیکل تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو سہولت ملے گی اور داخلے کے عمل میں حائل ایک اہم شرط ختم ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس پروگرام کے دورانیے میں کمی کردی ہے۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اعلان کیا ہے کہ بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام چار سالہ ہی رہے گا، کونسل نے اس پروگرام کے دورانیے کو پانچ سال تک بڑھانے کے اپنے سابقہ فیصلے کو واپس لے لیا۔
After nearly two years of enforcing MDCAT for foreign medical admissions, PMDC has reversed course. What changed, why now, and who could be affected? Read the full analysis.
Read more: https://t.co/wnQQ3YGEFr https://t.co/WEDqjXIJqT
— Medical News (@MedicalNewsPk) October 5, 2026
پی ایم ڈی سی کے حکام نے صحت سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو آگاہ کیا کہ کونسل نے ڈینٹل تعلیم کے دورانیے میں توسیع سے متعلق اپنا گزشتہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو ہدایت کی کہ وہ چار سالہ بی ڈی ایس پروگرام کی توثیق کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے۔



