ایران نے میناب کے اسکول پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملے اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے معاملے پر امریکا اور 4 یورپی ممالک کی عدالتوں میں مقدمات دائر کر دیے ہیں۔
ایران جنگ کے پہلے روز 28 فروری کو تہران میں سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی رہائشگاہ پر امریکا اور اسرائیل کے حملے میں وہ اور ان کے اہلِ خانہ کے متعدد افراد شہید ہوئے تھے، اس کے علاوہ جنوبی شہر میناب میں واقع شجرہ طیبہ گرلز اسکول پر میزائل حملے میں 123 کم عمر بچوں سمیت 168 افراد شہید ہوئے تھے، اس واقعے پر نہ صرف ایران کا بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ایران کے نائب صدر برائے قانونی امور مجید انصاری نے بتایا کہ یہ قانونی کارروائیاں ان عدالتوں میں شروع کی گئی ہیں جنہوں نے ان مقدمات کی سماعت کا دائرہ اختیار قبول کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان مقدمات کی پیروی دستاویزی شواہد کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ان میں سے بعض مقدمات پہلے ہی دائر کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر رجسٹریشن کے مرحلے میں ہیں۔
معاون حقوقی رئیس جمهور: باید صدای مظلومیت ملت ایران را به گوش جهانیان برسانیم/ در دیوان دعاوی ایران و آمریکا شکایت خود را ثبت کردهایم
حجت الاسلام مجید انصاری معاون حقوقی رئیس جمهور در مراسم تجلیل از خانواده های شهدای معزز کودک:
🔹در چهار کشور اروپایی و در خود آمریکا، در دادگاههای محلی که صلاحیت رسیدگی برای خود قائل بودند، درباره مدرسه میناب، شهدا و همچنین رهبر عظیمالشأن شهیدمان، طرح دعوا صورت گرفته و ثبت دعاوی در حال انجام است و این روند را ادامه خواهیم داد.
🔹در دادگاه کیفری بینالمللی نیز امکانسنجیهایی برای انجام اقدامات صورت گرفته است که البته این موضوع مسائل خاص خود را دارد و اجازه بدهید درباره آن توضیح ندهم.
🔹در دیوان دعاوی ایران و آمریکا نیز، درباره جنگ ۱۲روزه، در تاریخ ۱۸ اسفندماه سال ۱۴۰۴ شکایت خود را ثبت کردیم. شکایت دوم نیز به دلیل جنگ رمضان در حال ثبت است و مراحل نهایی ثبت آن در حال طی شدن است.
🔹میخواهم تأکید کنم که البته آخرین امیدواری ما به این مراکز جهانی نیست، اما باید صدای مظلومیت ملت ایران را به گوش جهانیان برسانیم.
— جواد یونس زاده|javadyouneszadeh (@jyouneszadeh) November 22, 2026
مجید انصاری نے اسکولوں، شہری بنیادی ڈھانچے اور رہبرِ انقلاب کی رہائشگاہ پر حملوں کو ”بزدلی اور جارحیت پر مبنی اقدامات“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں بھی مقدمہ دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔
انہوں نے بیرون ملک مقیم ایرانی وکلاء سے اپیل کی کہ وہ غیر ملکی عدالتوں اور عالمی فورمز پر ان مقدمات کی پیروی میں تعاون کریں۔
مجید انصاری نے بتایا کہ ایرانی حکومت کا قانونی امور کا دفتر وزارت انصاف، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان حملوں کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے کام کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے ہاتھوں رہبرِ انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای، سائنس دانوں، فوجی کمانڈروں، عام شہریوں، نرسوں اور بچوں کی شہادت کے خلاف مختلف فورمز پر قانونی کارروائی کرنا ایسا فرض ہے جسے ہر صورت پورا کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان حملوں میں فوجی اور شہری اہداف کے علاوہ اسپتالوں، ایمبولینسوں اور ہنگامی امداد کے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایران سے متعلق اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی مشن نے قرار دیا ہے کہ میناب اسکول پر امریکی حملہ ممکنہ طور پر جنگی جرم کے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ اس حملے میں ایک شہری مقام کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ستمبر میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی رپورٹ میں تحقیقاتی مشن نے کہا کہ اسکول واضح طور پر کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کے طور پر شناخت کیا جا سکتا تھا۔ امریکا نے حملے سے قبل اس بات کی تصدیق کے لیے تمام ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں کہ آیا یہ اسکول کوئی فوجی ہدف تھا یا نہیں۔



