امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں کوئی معاہدہ نہ ہوا تو امریکا نئے سال کی تقریبات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کر سکتا ہے۔
ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے مستقبل پر غیر یقینی صورت حال برقرار ہے جبکہ خطے میں فوجی کشیدگی بھی بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیل بھی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کے لیے امریکا پر دباؤ ڈال رہا ہے۔
اتوار کو امریکی ٹی وی چینل فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ نئے سال کی تقریبات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کرنے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے تہران پر مذاکرات کو طول دینے اور امریکا کے ساتھ مسلسل جارحانہ رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔
JUST IN: President Trump tells Fox News’ Trey Yingst on a call that he is inclined to conduct military strikes on Iran after the new year if no deal is reached.
Trump describes the Iranians as “professional tap dancers,” adding, “They talk all the time. All they do is talk but it’s all BS.”
@TreyYingst has the latest.
Stream FOX News live on @foxone for the latest coverage: https://t.co/Yt6Exq9mV4
— Fox News (@FoxNews) November 22, 2026
’ایرانی جہاز سمندر کی تہہ میں ہوں گے‘
ٹرمپ نے ایران کی جانب سے امریکی بحری ناکہ بندی کو چیلنج کرنے کی مبینہ تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے ایرانی جہازوں کا بھی وہی انجام ہوگا جو ایرانی بحریہ کے باقی جہازوں کا ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایسے تمام جہاز سمندر کی تہہ میں ہوں گے۔
اسرائیلی میڈیا ادارے ’وائے نیٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کم از کم ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ میں آگے جا کر امریکی حکام کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے مستقبل قریب میں حملوں کی منظوری کا امکان نہیں، وہ نیا سال شروع ہونے تک انتظار کر سکتے ہیں۔
ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، ایران
دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھنے کے ساتھ کسی بھی ممکنہ فوجی تصادم کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاہم ایران ہر ممکن صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے اور جنگ کے خطرے کا مستقل خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ادھر بحرین پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے بحرین کو نشانہ بنانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔ تینوں ممالک نے ’صنعتی مقام‘ پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے بحرین کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
ان واقعات کے بعد خدشات بڑھ گئے ہیں کہ خطے میں دوبارہ فوجی کارروائیوں کے اثرات پڑوسی خلیجی ممالک اور بین الاقوامی بحری راستوں تک پھیل سکتے ہیں۔
پاکستان سمیت علاقائی ممالک کی سفارتی کوششیں
فوجی کارروائی کی دھمکیوں کے باوجود خطے کے ممالک امریکا اور ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے اتوار کو امریکی ٹی وی چینل سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی معاہدے کا امکان اب بھی موجود ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوجی کشیدگی میں مزید اضافہ مشرق وسطیٰ کے لیے تباہ کن نتائج کا سبب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت، معاہدے اور سمجھوتے تک پہنچنے کا امکان موجود ہے۔
Egyptian Foreign Minister Badr Abdelatty said Sunday that the United States and Iran could still reach an agreement, warning that renewed military action could have more devastating consequences for the region, in an interview with CNN.
“I believe that there is a possibility for dialogue, for reaching a deal, and for reaching a compromise,” Abdelatty said.
He said Egypt was working with Qatar, Turkey, Saudi Arabia and Pakistan to bring Washington and Tehran back to the negotiating table.
“The problem, sometimes, is the lack of mutual trust,” he said, adding that mediators were working on confidence-building measures to help secure an agreement.
— Iran International English (@IranIntl_En) November 23, 2026
بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر پاکستان، قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر مذاکرات کی بحالی اور دونوں فریقوں کے درمیان اعتماد سازی کے اقدامات کے لیے رابطے کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بعض اوقات اصل مسئلہ فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان ہوتا ہے۔
پاکستان بھی ان علاقائی سفارتی کوششوں میں شامل ہے۔ نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اتوار کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب اخبار ’دی نیوز‘ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف روس کے متوقع دورے کے بعد 3 دسمبر کو اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔ تاہم وزیراعظم کے سرکاری دوروں کا شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا۔
نیتن یاہو کی ایران پر حملوں کی خواہش
اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو ایران کے خلاف مختصر مگر شدید فوجی کارروائی کے حامی ہیں تاکہ ایرانی حکومت کو نمایاں طور پر کمزور یا ممکنہ طور پر اس کا خاتمہ کیا جا سکے۔
اسرائیلی میڈیا ادارے ’وائے نیٹ‘ کے مطابق نیتن یاہو کا خیال ہے کہ چند روز پر مشتمل مشترکہ فوجی کارروائی وہ نتائج دے سکتی ہے جو اب تک جاری معاشی ناکہ بندی سے حاصل نہیں ہو سکا۔
تاہم ٹرمپ کے مشیروں میں اس مجوزہ کارروائی پر اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض مشیر سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا نئے حملوں سے اسرائیل اپنے مقاصد حاصل کر سکے گا یا ان حملوں سے خطے میں مزید عدم استحکام پیدا ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی افواج نے ممکنہ فوجی کارروائی یا ایران کی جانب سے اچانک حملے کے پیش نظر اپنی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مشترکہ حملے کا حتمی فیصلہ امریکا کے ہاتھ میں ہے۔
ادھر اسرائیلی نشریاتی ادارے ’آئی 24 نیوز‘ نے اتوار کو اسرائیلی سکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کی آپریشنل تیاری مکمل ہے اور وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی حمایت کر رہی ہے۔
سی این این سے گفتگو میں نامعلوم امریکی ذرائع نے بتایا کہ سینٹ کام چاہتی ہے کہ واشنگٹن ایران پر حملے کا فیصلہ کرے یا پھر اپنی ملٹری تیاریوں کی سطح میں کمی کرے کیونکہ ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال برقرار ہے۔ تاہم ان فوجی جائزوں اور دعوؤں کی امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تاحال عوامی سطح پر تصدیق نہیں کی۔
ایران جنگ کے اخراجات کہاں پہنچ گئے؟
ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی نے واشنگٹن میں جنگ کے مالی اور سیاسی اخراجات سے متعلق سوالات بھی بڑھا دیے ہیں۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق پینٹاگون کے ایک بجٹ عہدیدار کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر 13 نومبر تک امریکی فوج کے آپریشنل اخراجات اور استعمال شدہ گولہ بارود کی جگہ نئے ہتھیاروں کی فراہمی پر تقریباً 48 ارب 30 کروڑ ڈالر خرچ ہو چکے تھے۔
تاہم اس تخمینے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والا نقصان شامل نہیں ہے جس کا مطلب ہے کہ جنگ کے مجموعی مالی اخراجات اس سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں۔
امریکی جریدے ’دی اٹلانٹک‘ نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ پینٹاگون نے خطے میں فوجی تنصیبات تک کانگریس کے ارکان کی رسائی کے علاوہ جنگ کے اخراجات اور جانی نقصانات سے متعلق معلومات کی فراہمی بھی محدود کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایسی پابندیاں متعارف کرائی ہیں جن کے تحت خطے میں کانگریس کے ارکان کے دوروں کے لیے پینٹاگون کی معاونت حاصل کرنے سے پہلے ان کی منظوری ضروری ہوگی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی اور ری پبلکن سینیٹر جونی ارنسٹ کو خلیجی خطے کے اپنے الگ الگ دوروں کے دوران امریکی فوجی اڈوں تک رسائی نہیں دی گئی۔
امریکا میں جنگ پر بڑھتی ہوئی تنقید ایسے وقت سامنے آئی ہے جب جنوری میں ڈیموکریٹس ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ایوانِ نمائندگان کے متوقع اسپیکر حکیم جیفریز نے اتوار کو امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیموکریٹس جنگ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ایران جنگ کو امریکی فیملیز کے لیے ایندھن اور روزمرہ زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے جوڑتے ہوئے کہا کہ ایران میں شروع کی گئی اس غیر دانش مندانہ اور مہنگی جنگ کو اب ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی نے ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت سے متعلق ایک نیا اشارہ دیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکا واقعی دوبارہ حملہ کرے گا یا نہیں۔
اسرائیل کی جانب سے فوری کارروائی کے مطالبے، ایران کی فوجی تیاری اور علاقائی ممالک کی سفارتی کوششوں کے درمیان آنے والے چند ہفتے اس لیے بھی اہم ہوں گے کیوں کہ اسی عرصہ میں یہ طے ہو جائے گا کہ یہ تنازع مذاکرات کی طرف بڑھے گا یا پھر خطے میں ایک بار پھر فوجی تصادم کا اغاز ہو گا۔



