ننکانہ صاحب میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کا مذہبی رسومات کے ساتھ آغاز ہوگیا، تقریبات میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ چکے ہیں، جن کے استقبال کے لیے تاریخی شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے جبکہ گوردوارہ جنم استھان سمیت تمام ساتوں گوردوارے رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق جنم دن کی تقریبات کا باقاعدہ آغازگوردوارہ جنم استھان میں اکھنڈ پاٹھ صاحب کی مذہبی رسم سے کیا گیا جبکہ تقریبات 24 نومبر تک جاری رہیں گی۔
View this post on Instagram
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دنیا بھر سے 30 ہزار سے زائد سکھ یاتری مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں، جن میں 23 ہزار بھارت جبکہ 7 ہزار پاکستان اور دیگر ممالک سے آئے ہیں، یاتری گوردوارہ جنم استھان سمیت مختلف گوردواروں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کے جنم دن کے موقع پرننکانہ صاحب میں خصوصی تزئین و آرائش کی گئی ہے، گوردوارہ جنم استھان کوخوبصورت چراغاں، رنگ برنگی لائٹس اورخصوصی آرائش سے سجایا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر چھ گوردوارے بھی برقی قمقموں سے روشن ہیں۔
سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے موٹروے انٹرچینج، شہرکے اہم چوکوں اورچوراہوں کو بھی خوبصورت روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے، شہربھرمیں سکھ مذہب کی ثقافت اورمذہبی روایات کی عکاسی کرنے والے خوبصورت مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں، جس سے ننکانہ صاحب روشنیوں کے شہرکا منظر پیش کررہا ہے۔
View this post on Instagram
ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ننکانہ صاحب کی تاریخی اہمیت اورعلاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ سکھ یاتریوں کے استقبال اورسہولت کے لیے شہر بھر میں تزئین و آرائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کی آمد اور مذہبی تقریبات کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں، تمام ساتوں گوردواروں میں سکیورٹی، رہائش، لنگر اورطبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران و اہلکار یاتریوں کی خدمت اورحفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال، مہمان نوازی اوربین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ ہے، یاتریوں کی خدمت اورانہیں مذہبی آزادی کی فراہمی پاکستان کی جانب سے امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں کہا کہ سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے ننکانہ صاحب کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، تمام مہمانوں کو محبت اور خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہیں۔
A city dressed in celebration! Nankana Sahib is beautifully decorated to welcome Sikh Yatrees for the celebrations of Sri Guru Nanak Dev Ji’s birth anniversary. 🙏
جی آیاں نوں https://t.co/Btgj4ni3vg— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 22, 2026
دوسری جانب بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں نے پرتپاک استقبال اور بہترین لنگر کے انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
سری گرو نانک دیو جی کے 557 ویں پرکاش پورب کے موقع پر انڈیا سے آۓ سکھ یاتریوں نے استقبال اور بہترین لنگر کے انتظامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا ۔ https://t.co/dOrC2a5UTG
— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) November 22, 2026
ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں کہا کہ ننکانہ صاحب میں بھارتی سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ یاتریوں نے فول پروف سکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان اور متعلقہ انتظامی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
بھارتی سکھ یاتریوں کا ننکانہ صاحب میں پرتپاک استقبال، فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر حکومت پاکستان اور انتظامی اداروں سے اظہارِ تشکر۔
#PunjabPolice #RPOSheikhupura #DPONankanaSahib
#BabaGuruNanakSahib
#557thbirthdaycelebration https://t.co/UV7Kb1CzvB— RPO Sheikhupura (@RSheikhupura) November 23, 2026
