ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ اور 10 گرام سونے کے نئے نرخ جاری کردیئے گئے ہیں۔
سونے کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پراتارچڑھاؤ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں اوردیگر عوامل کے باعث ہوتا ہے، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 11 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم آج کے اضافے کے بعد سونے کے نرخ ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے ہوگئی تھی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 84 ہزار 175 روپے کا ہوگیا تھا۔
کل صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی، فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہونے کے بعد 6 ہزار837 روپے کی سطح پرآ گئی تھی۔



