قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے آٹھویں میچ میں پاکستان اے نے بھارت اے کو 314 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 313 رنز بنا کر 50 ویں اوور میں آؤٹ ہو گئی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے شامل حسین اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 66 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، شامل حسین 33 رنز بنا کر بدونی کی گیند پر ہریشت رانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنے والے روحیل نذیر بغیر کوئی رنز بنائے ہریشت رانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد معاذ صداقت اور حسن نواز کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی، معاذ صداقت 121 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اے کا اسکور 186 پر پہنچا تو عبدالصمد 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ حسن نواز کی گری، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں پر 79 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کا اسکور جب 264 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد عمران کی گری، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ سعد مسعود 9 رنز بنا کر وپراج نگم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
Fifties from Hasan Nawaz, Maaz Sadaqat and Farhan Yousaf take Pakistan Shaheens to 313 🏏
Second innings will commence after the break ☄️
#PAKvIND | #BackTheBoysInGreen | #RisingStarsAsiaCup https://t.co/8dGpdCNLPQ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2026
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 304 کے مجموعی اسکور پر گری فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انہیں پرنس یادیو نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی نویں وکٹ احمد دھنیال کی گری انہوں نے 8 رنز بنائے اور وہ ہریشت رانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ علی رضا کی گری انہوں نے 2 رنز بنائے اور پرنس یادیو کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، پاکستان کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت اے کی جانب سے پرنس یادیو، ہریشت رانا، سورینش اور وپراج نگم نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں اور آیوش بدونی نے ایککھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اے نے پہلے میچ میں 245 رنز بنائے تھے اور یو اے ای کو 184 رنز پر آؤٹ کرکے فتح حاصل کی تھی۔



