وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور کویت کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویتی ولی عہد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور پاکستان اور کویت کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر گفتگو کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو کویت کے ساتھ اپنے تعلقات انتہائی اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کی استعداد کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met with the Crown Prince of Kuwait, H.H Sheikh Sabah Khaled Al-Hamad Al-Sabah on the sidelines of UN General Assembly 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif met with His Highness Sheikh Sabah Al-Khaled Al-H amad Al-Sabah, Crown… pic.twitter.com/SkMgD5O5dB
— Prime Minister's Office (@PakPMO) September 22, 2026
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔ وزیراعظم 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جس میں وہ عالمی اور علاقائی امور سمیت پاکستان کے اہم قومی و سفارتی معاملات پر ملک کا مؤقف پیش کریں گے۔



