امریکی صدر کے بورڈ آف پیس نے غزہ میں جامع امن، جنگ کے خاتمے اور تعمیرِ نو کے لیے باقاعدہ “روڈ میپ 2026” جاری کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت تیار کیے گئے اس 15 نکاتی فریم ورک کا مقصد غزہ میں پائیدار امن، مؤثر حکمرانی اور تعمیرِ نو کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

بورڈ آف پیس کے مطابق منصوبے کی بنیاد “ایک اختیار، ایک قانون اور ایک اسلحہ” کے اصول پر رکھی گئی ہے۔ فریم ورک کا مقصد غزہ میں مکمل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مرحلہ وار انخلاء اور فلسطینی قیادت میں تعمیرِ نو کے عمل کو یقینی بنانا ہے۔
President Trump has stunned the world, he just got Hamas to agree to disarm under the Board of Peace — something they said was impossible
"Gaza [will] finally be governed by a new Palestinian government that will work closely with the Board of Peace to help the Palestinian… pic.twitter.com/XDOYlC2hkM
— Trumpusa1 (@Trumpusa1A1) August 1, 2026
روڈ میپ 2026 کے اہم نکات میں حماس کی جانب سے اقتدار اور اسلحے سے مکمل دستبرداری، بین الاقوامی نگرانی کے نظام کا قیام، عبوری بین الاقوامی سیکیورٹی فورس کی تعیناتی اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلاء کا منصوبہ شامل ہے۔ اس کے ساتھ غزہ کی وسیع پیمانے پر تعمیرِ نو اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ یہ روڈ میپ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک قابلِ عمل اور معتبر راستہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاہم اس پر عملدرآمد تمام متعلقہ فریقوں کے تعاون اور اتفاقِ رائے سے مشروط ہوگا۔
