بھارتی اداکارہ راشمیکا مندانا ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں، جس کے باعث انہیں عارضی طور پر تمام پیشہ ورانہ سرگرمیاں روک کر صحت یابی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راشمیکا مندانا ایک آنے والے فلمی منصوبے کی شوٹنگ کے دوران مشکل ڈانس اور ایکشن سیکوئنس کی عکس بندی کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے کولہے (ہِپ) پر شدید چوٹ آئی، بتایا جا رہا ہے کہ مسلسل مصروف فلمی شیڈول اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی پرفارمنس کے باعث ان پر پہلے ہی کافی دباؤ تھا۔
رپورٹس کے مطابق طبی معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اداکارہ کے کولہے کے پٹھے کا جوڑ شدید متاثر ہوا اور پٹھا اپنی جگہ سے الگ ہو گیا، جو ایک سنگین نوعیت کی چوٹ سمجھی جاتی ہے اور اس کے علاج کے لیے طویل آرام اور بحالی کے عمل کی ضرورت ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی چوٹ عموماً پیشہ ور کھلاڑیوں یا سخت جسمانی مشقت کرنے والے افراد میں دیکھی جاتی ہے۔
Rashmika Mandanna Suffers Serious Injury While Filming Dance Sequence
Actress Rashmika Mandanna has sustained a serious injury while filming a dance sequence.
The actress, who is currently shooting for Ranabali and Mysa, reportedly suffered a complete tendon detachment in her…
— idlebrain jeevi (@idlebrainjeevi) July 31, 2026
ڈاکٹروں نے راشمیکا مندانا کو آئندہ چھ ہفتوں تک مکمل آرام کرنے اور ہر قسم کی سخت جسمانی سرگرمی سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ متاثرہ کولہا مناسب طریقے سے صحت یاب ہو سکے۔
ابتدائی صحت یابی کے بعد اداکارہ کی باقاعدہ بحالی (ری ہیبیلیٹیشن) کا مرحلہ شروع کیا جائے گا، جس میں فزیوتھراپی اور مخصوص ورزشوں کے ذریعے کولہے کی طاقت، لچک اور حرکت کو بتدریج بحال کیا جائے گا۔ طبی ماہرین ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لینے کے بعد ہی انہیں دوبارہ شوٹنگ کی اجازت دیں گے۔
راشمیکا مندانا گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار کی جا رہی ہیں، وہ بیک وقت متعدد بڑے فلمی منصوبوں، جن میں رنابالی اور میسا شامل ہیں، پر کام کر رہی تھیں جبکہ مختلف پروموشنل تقریبات اور برانڈ مہمات میں بھی مصروف تھیں۔
رپورٹس کے مطابق راشمیکا تقریباً 30 قومی اور بین الاقوامی برانڈز سے وابستہ ہیں، جس کے باعث انہیں مسلسل سفر، طویل اوقات کار اور جسمانی طور پر تھکا دینے والی پرفارمنس کا سامنا رہتا ہے۔
نیویارک کے میئر زہران ممدانی شمعون اسماعیل کے مداح نکلے، پاکستانی گلوکار کا حیرت کا اظہار
اداکارہ کی چوٹ کے باعث ان کی زیرِ تکمیل فلموں کی شوٹنگ کا شیڈول متاثر ہونے کا امکان ہے جبکہ متعدد اشتہاری مہمات اور پروموشنل سرگرمیوں کو بھی ان کی صحت کے مطابق ازسرِنو ترتیب دیا جا ئے گا۔
