پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مجوزہ کمیشن پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انہیں کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JKJAAC) کی جانب سے سچائی اور مفاہمتی کمیشن (Truth and Reconciliation Commission) کے قیام سے متعلق ان کے خط کا جواب اور اس حوالے سے ایک باضابطہ تجویز موصول ہوئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے اور ان کی اولین ترجیح موجودہ بحران کا خاتمہ، متاثرہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کرنا ہے۔
I have received JKJAAC’s response to my letter proposing the establishment of a Truth and Reconciliation Commission, together with their accompanying proposal.
Every loss of life is a national tragedy. My immediate priority is to help end the present crisis, bring relief and…
— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
انہوں نے کہا کہ وہ اس امر کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے مجوزہ کمیشن کو آئینی اور ادارہ جاتی حل کے طور پر زیر غور لانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان کے مطابق یہ تجویز آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تائید بھی حاصل کر چکی ہے، جس کا وہ تفصیلی جائزہ لیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وہ اب آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔ ان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے ابتدائی رائے طلب کریں گے تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ آیا تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاقِ رائے کی بنیاد موجود ہے یا نہیں، جس کی بنیاد پر ایک متفقہ تجویز کو آگے بڑھایا جا سکے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایک اور بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری خاتمہ کیا جائے اور انٹرنیٹ، بینکاری سمیت تمام بنیادی سہولیات بحال کی جائیں تاکہ معمولاتِ زندگی دوبارہ شروع ہو سکیں۔
کشمیر کے عوام کی مشکلات فوری ختم ہونا چاہئیں، انٹرنیٹ اور بینکنگ بحال ہونا چاہئیے، کھانا دوا اور ضروری سامان ان تک پہنچنا چاہئیے۔
تعلیم، کاروبار اور روزگار دوبارہ معمول پر آنا چاہئیے۔
آزاد کشمیر اسمبلی سچ اور مفاہمت کے کمیشن کے قیام کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے۔
اب احتجاج… pic.twitter.com/8HJoAMqAWT— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، جبکہ تعلیم، کاروبار اور روزگار کی سرگرمیاں بھی جلد از جلد معمول پر لائی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی پہلے ہی سچائی اور مفاہمتی کمیشن (Truth and Reconciliation Commission) کے قیام سے متعلق قرارداد منظور کر چکی ہے، اب ضروری ہے کہ احتجاج کرنے والے اور وفاقی حکومت دونوں اس کمیشن کو تسلیم کریں۔
نئے صوبوں کی بات غیر آئینی ہے، وفاقی وزیر داخلہ عہدہ چھوڑ دیں، نثار کھوڑو
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ احتجاج اور حکومتی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر معطل کیا جائے تاکہ سچائی اور مفاہمتی کمیشن آزادانہ طور پر اپنا کام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سامنے کوئی حقیقت نہیں چھپائی جائے گی اور ہر متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔
