وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ کیا آزاد کشمیر کے لوگ سندھ میں کچے کی صورتحال دیکھ کر ووٹ دیتے ، کشمیریوں نے نواز شریف کو مینڈینٹ دیا ، لوگوں نے کام کو ووٹ دیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا سکندر حیات نے کہا کہ 2008 سے 2013 تک ملک سے روشنیاں کس نے چھینیں ؟ کیا سندھ میں ستھراپنجاب پروگرام کی طرح کوئی منصوبہ ہے؟۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کرپشن اور اخلاقیات کا درس دینے کی کوئی ضرورت نہیں ، کیا جمہوریت کا جنازہ نکالنے والے ہمیں جمہوریت کی باتیں سکھائیں گے ،آئی پی پیز کو کون لے کر آیا تھا ؟
کشمیر کی حکومت اور مستقبل کے فیصلے کشمیری عوام خود کریں ، بلاول بھٹو
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں نے گرین بسز، اسکولز اور ترقیاتی کاموں کو ووٹ دیئے ، کشمیر میں وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی اور بیانیے کو فتح ملی۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے سیزن میں وزراء فیلڈ کا دورہ کرتے ہیں ، سندھ میں واسا کا قیام اور انتظامی کارکردگی کیا ہے؟ بتانا چاہیے کہ سندھ میں اسکول ایجوکیشن کے بجٹ کو کتنا بڑھایا گیا۔
وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ آج دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے اور ملک کو امن کے سفیر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کی قیادت اور کردار کو سراہا جا رہا ہے، جو موجودہ وفاقی حکومت اور قومی اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔
آصف زرداری کو سالگرہ مبارک، شکر کریں مینار پاکستان میں جلسے کی خفت سے نجات مل گئی، عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہزاروں طلبہ پنجاب کے دانش اسکولوں اور جامعات میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، پنجاب بڑے بھائی کے طور پر اپنی ذمہ داری ادا کرتا رہے گا۔
