پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں۔
بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے عوام کے حق حاکمیت کے حوالے سے جاری کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حاکمیت،آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ، جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اسی کے حق میں نکلے۔
میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں
اور ان حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حقِ حاکمیت
حقِ حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ
آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔
کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے… pic.twitter.com/zygsd2L2Zl— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) August 1, 2026
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔
اس سے قبل بلاول بھٹو نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔ کشمیر کی سرحد پر کھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
ووٹ کی گنتی جو بھی ہو پیپلز پارٹی اکثریت سے جیت چکی،بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں، وہ قوم کا فخر ہیں،شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہر قربانی کا احترام اور شہداکے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
