قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ قومی اتھلیٹ محمد یاسر سلطان فائنل میں جگہ نہ بنا سکے۔.
ارشد ندیم پاکستان کے نامور جیولین تھرور ہیں، جنہوں نے 8 اگست 2024 کو پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ پاکستان کے لیے 40 سال بعد پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتا۔
کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ٹاپ 12 اتھلیٹس میں ساتویں نمبر پر رہے، اور اب کل گلاسگو میں جاری گیمز کے جیولین تھرو کے فائنل میں قسمت آزمائیں گے۔
ارشد ندیم کی سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ عالمی مقابلے میں مایوس کن کارکردگی
پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی تھرو 78.63میٹر کی پھینکی،دوسری تھرو ضائع ہوگئی،جبکہ تیسری تھرو 75.65 میٹر کی پھینکی۔
پاکستان ہی کے محمد یاسر کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔انہوں نے دوسری تھرو 71.42 میٹر کی پھینکی جبکہ تیسری تھرو 74.36 میٹر کی پھینکی۔

پہلی تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا پاکستانی ارشد ندیم سے پیچھے رہے،بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسری تھرو 79.61 میٹر کی پھینکی۔
ادھر میاں چنوں میں ارشد ندیم کا کوالیفائنگ راؤنڈ دیکھنے کے لیے اہل علاقہ کی بڑی تعداد ان کے گھر جمع تھی،ان کے گھر میں میلے کا سماں رہا،۔ گاؤں کے لوگوں نے ارشد ندیم گھر اکٹھے ہو کر ان کی کامیابی کیلئے دعائیں کیں۔
