پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کشمیر کی سرحد پر کھڑا سپاہی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے، میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈ لائن ہے۔
کشمیر کی سرحد پر کھڑا ہمارا سپاہی صرف سرحد کی حفاظت نہیں کرتا بلکہ وہ اپنا گھر، ماں باپ اور اپنے بچے چھوڑ کر اپنی جان خطرے میں ڈال کر پاکستان کی حفاظت کرتا ہے۔
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ پاکستان کی فوج ہماری ریڈلائن ہے۔
ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہییں، وہ قوم… pic.twitter.com/SrCD4ZsvIQ— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 31, 2026
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی سیاسی بحث کا نشانہ نہیں بننے چاہئیں، وہ قوم کا فخر ہیں،شہید فوجیوں اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہر قربانی کا احترام اور شہداکے لواحقین کو انصاف ملے گا، جو اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کر رہے ہیں ان کی عزت ہماری ذمہ داری ہے۔
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے پہلے انتخابی مرحلے کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ انتخابات کی ساکھ کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف اور شفافیت سے ہوگا۔
کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی کریڈیبلٹی کا فیصلہ پہلے مرحلے میں انصاف سے ہوگا۔
الیکشن کمیشن دو اگست سے پہلے دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے۔
الیکشن کمیشن پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے رکھے۔
الیکشن کمیشن کی ذمہ داری… pic.twitter.com/E0kXzoTL2s— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 31, 2026
بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن 2 اگست سے قبل دھاندلی سے متعلق تمام شکایات کی کھلی عدالت میں سماعت کرے اور پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج، بیلٹس اور دیگر انتخابی ریکارڈ عوام کے سامنے پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری کسی ایک سیاسی جماعت کو کامیاب کرانا نہیں بلکہ عوام کے ووٹ کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
کشمیر ہمارا لاڈلہ ترین بچہ ہے، یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انہیں کسی کا احسان نہیں بلکہ اپنا آئینی اور جمہوری حق چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد کشمیر میں صرف صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات ہی عوام کے اعتماد کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔
