آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی انتخابی مہم گزشتہ رات کو ختم ہو گئی ،21 نشستوں پر پولنگ کل 2 اگست ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی سامان اور عملے کی ترسیل کا آغاز کر دیا۔ مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور پاکستان میں کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
مظفر آباد ڈویژن کی 9 نشستوں پر 208 امید وار میدان میں ہیں ، 8 لاکھ 90 ہزار 621 رجسٹرڈ ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ مظفر آباد ڈویژن مظفر آباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی پر مشتمل ہے۔
آزاد کشمیر انتخابات: الیکشن کمیشن نے تمام 13 حلقوں کے نتائج جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں 1483 پولنگ اسٹیشنز اور 2219 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، استحکام پارٹی ، جماعت اسلامی اورآزاد امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔
مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے 143 امیدوار مدمقابل ہیں ،مہاجرین کی نشستوں پر 4 لاکھ 38 ہزار 777 ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس کیلئے چاروں صوبوں میں ایک ہزار57 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔
جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر پاکستان میں مقیم کشمیری مہاجرین اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔ جموں کی 6 نشستیں ایل اے 34 جموں 1 سے ایل اے 39 جموں 6 تک مشتمل ہیں، جبکہ ویلی کی 6 نشستیں ایل اے 40 ویلی 1 سے ایل اے 45 ویلی 6 تک مشتمل ہیں۔
آزاد کشمیر انتخابات شفاف ہوئے تو جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی ، ندیم افضل چن
مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 28، ایل اے 29 اور ایل اے 31 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کے موقع پر 4 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے ،ووٹرزکے تحفظ کے لیے مسلح افواج کی کوئیک رسپانس فورس بھی موجود ہو گی۔
