حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
#Pakistan #OGRA #Fuel #Prices: Fuel price of #Petrol & #Diesel has been revised.
📍Price for 31/7/26
⛽️ Petrol – ⬆️Rs. 1.09/- –>336.15
⛽️ Diesel – ⬆️Rs. 2.42/- –>393.04 #ChampAlertsOnTheGo #CAOTGPrices will remain unchanged on Holidays, Saturdays & Sundays.…
— Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) July 30, 2026
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 9 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 31 جولائی 2026 سے ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعظم کی قائم کردہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں آئل سیکٹر کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن، پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام اور شعبے میں اصلاحات سے متعلق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے روزانہ پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فارمولے کو سراہتے ہوئے کہا کہ نئے پرائسنگ میکنزم سے شفافیت میں اضافہ ہوگا اور قیمتوں میں غیر ضروری اتار چڑھاؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ تعین، نئے پرائسنگ میکنزم سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ آئل سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے واضح اہداف، ٹائم لائن اور سنگِ میل مقرر کیے جائیں تاکہ اصلاحات مرحلہ وار اور منظم انداز میں مکمل کی جا سکیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرولیم سپلائی چین کی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن کا ذمہ دار بنایا جائے تاکہ ایندھن کی نقل و حمل، ذخیرہ اندوزی، سپلائی اور فروخت کے پورے نظام کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شفاف اور قابل نگرانی بنایا جا سکے۔
