اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست 2026 کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
The Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) has increased the price of liquefied petroleum gas (LPG) by Rs13 per kilogram for August, raising the official rate to Rs254 per kg.https://t.co/ylJrZoAZR3#DialoguePakistan #OGRA #Increases #LPG #Price #kg pic.twitter.com/5tkXonZ4M2
— Dialogue Pakistan (@DialoguePak) July 31, 2026
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل ایل پی جی 241 روپے فی کلو فروخت ہو رہی تھی۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 3 ہزار ایک روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے یہ 2 ہزار 849 روپے کا تھا۔
اسی طرح کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 585 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 11 ہزار 546 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل کمرشل سلنڈر 10 ہزار 961 روپے میں دستیاب تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،امریکی ڈالر سستا ہوگیا
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔ واضح رہے کہ دوسری جانب پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
