کراچی میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی جاری ہے ، نرخ بھی سامنے آ گئے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے شہر میں آٹے کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے فلور ملز مالکان کے تعاون سے سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے فلور ملز مالکان کی جانب سے قائم کیے گئے آٹے کے اسٹالز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق فلور ملز کے اسٹالز پر ایکس مل آٹا 125 روپے فی کلو جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1,250 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
Flour Prices Rise as Mill Owners Increase Rates by Rs. 15 Per Kg
Flour prices have continued to increase as mill owners have raised the price by Rs. 15 per kg, adding further pressure on consumers.
For Full Story🔗Link in Comment Below#FlourPrice #Inflation #CostOfLiving… pic.twitter.com/19Rm1e40VB
— Bloom Pakistan (@bloom_pakistan) July 29, 2026
ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہر بھر میں ایک لاکھ 61 ہزار 10 کلوگرام کے تھیلے سرکاری نرخ پر فروخت کیے گئے۔ کراچی میں مجموعی طور پر 92 فلور ملز عوام کو مقررہ سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کر رہی ہیں۔
ضلع وار اعداد و شمار کے مطابق ضلع شرقی کی 14 فلور ملوں نے 323 دس کلو آٹے کے تھیلے فروخت کیے، ضلع غربی میں ایک فلور مل نے 22 تھیلے فروخت کیے، جبکہ ضلع کیماڑی میں 7 فلور ملز کے اسٹالز پر 1,461 تھیلے فروخت ہوئے۔
اسی طرح ضلع کورنگی میں 41 فلور ملز کے اسٹالز پر 4,582 تھیلے، ضلع وسطی میں 8 فلور ملوں کے ذریعے 2,489 تھیلے، جبکہ ضلع ملیر میں 31 فلور ملز کے اسٹالز پر 1,633 دس کلو آٹے کے تھیلے فروخت کیے گئے۔
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
کمشنر کراچی کے مطابق فلور ملز مالکان کے تعاون سے سرکاری نرخ پر آٹے کی مسلسل فراہمی کے ذریعے شہر میں آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
