وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول پر معمولی سستا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 75 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا اور ان پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے شروع ہو جائے گا۔
ٹرمپ کی ایران کو دھمکی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 فیصد سے زائد بڑھ گئیں
خیال رہے کہ آج عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد سے زائد کا اضافہ ہو گیا تھا، عالمی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت میں 6.6 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 89.61 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی
امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 6.4 فیصد اضافے کے ساتھ 84.31 ڈالر فی بیرل پر جا پہنچا۔
