سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 16 خوارج کو ہلاک کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں میر علی، دتہ خیل اور گردونواح میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں علی خیل کے علاقے میں 12 خوارج ہلاک کیے گئے، جن میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 2 افغان شہری بھی شامل ہیں، جبکہ میر علی اور دتہ خیل میں 2، 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران خوارج کے نیٹ ورک کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہید ہونے والوں میں 43 سالہ حوالدار عصمت علی شامل ہیں جن کا تعلق ضلع صوابی جبکہ 32 سالہ نائیک آفتاب علی کا تعلق مردان سے تھا۔ دونوں جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔
In continuation of series of intelligence based operations being conducted by Security Forces, multiple Khwarijs’ locations were engaged in general area Mir Ali, Datta Khel and surroundings in North Waziristan District of Khyber Pakhtunkhwa.
Following fierce fire exchanges, in last twelve hours, twelve khwarij, including two Afghan nationals belonging to Indian-sponsored Fitna-al-Khwarij were sent to hell in Ali Khel, while two khwarij each were neutralised in Mir Ali and Datta Khel, thereby causing a significant blow to the khwarijs’ network operating in the area.
However, during these engagements, two brave sons of soil, Havildar Asmat Ali (age: 43 years, resident of District Swabi) and Naik Aftab Ali (age: 32 years, resident of District Mardan) who fought gallantly, rendered the ultimate sacrifice and embraced shahadat.
Weapons and ammunition have also been recovered from killed Indian sponsored Khwarij, who remained actively involved in numerous terrorist activities including killing of innocent civilians.
Sanitization operations will continue to eliminate remaining holed up khwarij from these areas, as relentless Counter Terrorism campaign under vision “Azm-e-Istehkam” (as approved by Federal Apex Committee on National Action Plan) by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out the menace of foreign sponsored terrorism from the country and such sacrifices further strengthen our resolve.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 14, 2026
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں، بشمول بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان پر وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ پالیسی ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی، جس کا مقصد ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہے۔
دریں اثناء وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نائیک آفتاب علی اور حولدار عصمت علی نے اپنا آج قوم کے پرامن کل کیلیے قربان کیا، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہیں گے، قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



