صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں سیاسی سرگرمی شروع کر دی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔
صدر زرداری گزشتہ روز ہی نواب شاہ سے لاہور پہنچے تھے جہاں رات قیام کے بعد وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے۔
صدر اور وزیرِ اعظم کے درمیان ملاقات میں انتظامی اور سیاسی معاملات پر مشاورت جاری ہے۔ یہ ملاقات ایسے موقع پر ہو رہی ہے جب صدر زرداری نے نجی مصروفیات کے لیے نوابشاہ میں چند روز قیام کیا تھا اور اس دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ان سے ملاقات کی تھی۔
