متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بڑے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں سمیت مجموعی طور پر 23 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
یو اے ای کی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ جمعرات کی نصف شب کے بعد شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر فجیرہ کے داخلی راستے کے قریب پیش آیا۔
عرب نیوز اور رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ نے ابتدائی معلومات کی بنیاد پر بتایا کہ حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی فجیرہ پولیس، ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی خصوصی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ جائے حادثہ کو محفوظ بنانے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔
5 شاحنات و18 مركبة .. حادث مروري بالإمارات ينهي حياة 14 شخصاً ويصيب 30 https://t.co/UCoELsVbTw
— العربية (@AlArabiya) November 12, 2026
یو اے ای وزارت داخلہ کے مطابق خصوصی ٹیمیں متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حادثے کے مقام پر ضروری کارروائیاں مکمل کرنے اور واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔
بھارتی شہری بھی جاں بحق افراد میں شامل
دوسری جانب دبئی میں بھارتی قونصل خانے نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں بھارتی شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔
بھارتی قونصل خانے کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کیا گیا ہے اور مقامی حکام کے تعاون سے انہیں ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم جاں بحق ہونے والے بھارتی شہریوں کی حتمی تعداد تاحال جاری نہیں کی گئی۔
Deeply saddened by the tragic road accident in Fujairah that claimed lives of several people, including Indian nationals. The Consulate has reached out to the bereaved families and is closely working with local authorities to provide all possible assistance and support.
Our heartfelt condolences and prayers are with the grieving families during this difficult time. Further details are being ascertained.
@MEAIndia @IndembAbuDhabi
— India in Dubai (@cgidubai) November 12, 2026
وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حادثے سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے اور معلومات کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔فجیرہ پولیس نے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔


