سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے امریکا بھر میں اپنی نئی مالیاتی سروس ایکس منی متعارف کرا دی ہے، جس کے بعد پریمیم صارفین اب سوشل میڈیا ایپ چھوڑے بغیر بینکنگ اور ادائیگیوں سمیت متعدد مالیاتی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔
کمپنی کے مطابق 28 جولائی سے یہ سروس امریکا میں تمام پریمیم اور پریمیم پلس سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہے۔ اس اقدام کو ایلون مسک کے اس وژن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے جس کے تحت وہ ایکس کو ایک مکمل ’ایوری تھنگ ایپ‘ میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
Your money, on the world’s most powerful network
𝕏 Money is rolling out to U.S. Premium and Premium+ subscribers starting today pic.twitter.com/2c1UMkB4Kn
— X Money (@XMoney) July 27, 2026
ابتدائی طور پر محدود پیمانے پر آزمائش کے بعد اب یہ سہولت لاکھوں صارفین تک پہنچ گئی ہے۔ ایکس منی کے ذریعے صارفین رقم جمع رکھنے، ایک دوسرے کو بغیر کسی ٹرانسفر فیس کے رقم بھیجنے، بلوں کی ادائیگی، وائر ٹرانسفر اور حتیٰ کہ فزیکل چیک بھیجنے جیسی سہولیات حاصل کر سکتے ہیں۔
کمپنی نے صارفین کے لیے ویزا ڈیبٹ کارڈ بھی متعارف کرایا ہے، جسے عام بینک کارڈ کی طرح استعمال کیا جا سکے گا، ان تمام خدمات کے لیے علیحدہ بینکنگ ایپ استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، کیونکہ پورا نظام ایکس پلیٹ فارم کے اندر ہی دستیاب ہوگا۔
ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹوز کا ایلون مسک پر مقدمہ، 128 ملین ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ
ایکس کے مطابق صارفین کی رقوم کراس ریور بینک میں محفوظ رکھی جائیں گی، جو امریکی ایف ڈی آئی سی کا رکن بینک ہے، اس کے تحت ہر صارف کے ڈپازٹس کو معمول کے مطابق 250ہزار ڈالر تک وفاقی انشورنس تحفظ حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ کمپنی نے کیش سوئپ پروگرام بھی متعارف کرایا ہے، جس کے تحت مخصوص شرائط پوری ہونے پر صارفین کی رقوم مختلف شراکت دار بینکوں میں تقسیم کی جاسکتی ہیں، جس سے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر تک کے ایف ڈی آئی سی تحفظ کی سہولت ممکن ہوسکتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پریمیم پلس صارفین اہل ڈپازٹس پر فوری طور پر 6 فیصد سالانہ منافع (اے پی وائی) حاصل کر سکیں گے، جبکہ پریمیم صارفین مقررہ ڈائریکٹ ڈپازٹ شرائط پوری کرنے کے بعد اسی شرح سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔
ٹوئٹر،یوٹیوب،ٹک ٹاک،فیس بک سے 161 نفرت انگیزمواد پھیلانے والے صارفین کا ریکارڈ مانگ لیا گیا
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ شرح روایتی بینکوں کے سیونگ اکاؤنٹس اور بیشتر ہائی ییلڈ سیونگ اکاؤنٹس سے زیادہ ہے، جس کے ذریعے ایکس کا مقصد مالیاتی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنیوں جیسے وینمو کیش ایپ اور صوفی کو براہِ راست ٹکر دینا ہے۔
